ربڑ کی مہر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ کنایۃ ] بے اثر "صادق صاحب نے محض ربڑ کی مہر کی طرح اس پر تابعداری کے ساتھ اپنے دستخط کیے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٥٨ )
اشتقاق
انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ربر' کی ایک املا 'ربڑ' کے ساتھ حرف اضافت 'کی' کے ساتھ فارسی اسم 'مہر' لگانے سے مرکب 'ربڑ کی مہر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ کنایۃ ] بے اثر "صادق صاحب نے محض ربڑ کی مہر کی طرح اس پر تابعداری کے ساتھ اپنے دستخط کیے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٥٨ )
جنس: مؤنث